صدر آصف زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے


لندن(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران صدر مملکت کے مختلف میڈیکل چیک اپس بھی متوقع ہیں، تاہم وہ لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔