فیلڈ مارشل کوچیف آف ڈیفنس فورسزبنانے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا،جیوٹی وی فیک نیوزکا سب سے بڑا’’بھنڈ‘‘بٹورنے میں کامیاب
جیوٹی وی چینل نے خبر واپس لے لی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بنانے کا جعلی نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔جیو ٹی وی چینل نے خبرچلادی لیکن کچھ دیر بعد خبر واپس لے لی۔جیو ٹی وی کے سینئر رپورٹر اعزاز سید نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ صدرآصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہبازشریف کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیو ٹی وی کے رپورٹر اعزاز سیدکی خبریں تواتر کیساتھ متنازعہ ہو رہی ہے اور عوام الناس میں پروپیگنڈے کا باعث بن رہی ہیں۔بریکنگ نیوز میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم شہبازشریف کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے حالانکہ صدر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دستخط کرتے ہیں ناکہ دونوں آئینی عہدیدار نوٹیفکیشن پر دستخط کرتے ہیں۔
جیو نیوز نے عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے آگے نکلنے کی دوڑ میں فیلڈ مارشل کے جعلی نوٹیفکیشن کی خبر تو نشر کردی لیکن کچھ ہی دیر بعد خبرباؤنس ہوگئی،بریکنگ نیوز کے دوران ہی 25سیکنڈ تک نیوز اینکر کو سانپ سونگ گیا اور پھر یہ خبر پڑھنا شروع کردی کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
پورے25سیکنڈ کے پاز کے بعد جب نیوز اینکرنے خبر پڑھنا شروع کی تو انہوں نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے،حالانکہ بریکنگ کے ٹیگ(پھٹے)اسی فیک نیوز کے ہی چلتے رہے
جیو جیسے بڑے ٹی وی چینل کی آگے بڑھنے کی دوڑ کے باعث ملک سے سب سے اہم ادارے کے سربراہ کے بارے میں فیک نیوز چلنے کے باعث سوشل میڈیا پر سراسمگی پھیل گئی اورسوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔
فیک نیوز نشر کرنے کے بعد جب جیو ٹی وی کو احساس ہوتا تو انتظامیہ نے فوری طور پر یو ٹیوب پر ٹی وی چینل کی لائیو سٹریمنگ بھی بند کردی تاکہ کوئی یوٹیوب پر چینل کو بیک کرکے نہ دیکھ سکے۔
حالیہ چند برسوں میں سب سے بڑے’’بھنڈ‘‘کا کریڈٹ بھی سب سے بڑاچینل جیو ٹی وی بٹورنے میں کامیاب ہوگیا۔




