مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں بڑا دھماکہ! گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان میں بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کے دوران ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی Google نے ایلون مسک کی کمپنی SpaceX کے ساتھ تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کا ایک بڑا اور طویل المدتی معاہدہ کر لیا ہے۔

معاہدے کے تحت گوگل آئندہ تین برسوں تک اے آئی کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے اسپیس ایکس کو ماہانہ 92 کروڑ ڈالر (920 ملین ڈالر) ادا کرے گا، جس سے دونوں کمپنیوں کے درمیان جدید ٹیکنالوجی تعاون کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ جون 2029 تک جاری رہے گا، جس کے دوران گوگل کو بڑے پیمانے پر جدید کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس معاہدے کے تحت گوگل کو تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار این ویڈیا NVIDIA جی پی یوز، سی پی یوز، میموری اور دیگر جدید کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر تک رسائی فراہم کی جائے گی، جو خاص طور پر گوگل کے جدید اے آئی ماڈلز اور “جیمنی انٹرپرائز” پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

یہ معاہدہ مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے بڑی ٹیک کمپنیوں کے درمیان مقابلہ مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button