ارجنٹینا کے نام ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ، میسی کی ٹیم گول پر ایک شاٹ بھی نہ لگا سکی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹینا مقررہ 90 منٹ کے دوران گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی، جو فیفا ورلڈ کپ فائنلز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی ٹیم پورے مقررہ وقت میں ہدف پر ایک بھی شاٹ نہ کھیل سکی۔

دوسری جانب سپین نے شاندار جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 90 منٹ میں 15 شاٹس لیے، جن میں سے 9 شاٹس گول کے ہدف پر تھے، تاہم مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے سپین کو 0-1 سے کامیابی دلائی اور اپنی ٹیم کو دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا دیا۔

فٹبال ماہرین ارجنٹینا کی اس کارکردگی کو ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم کی تاریخ کی کمزور ترین پرفارمنس قرار دے رہے ہیں، کیونکہ دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود ٹیم پورے مقررہ وقت میں سپین کے گول کیپر کو کوئی سنجیدہ آزمائش نہ دے سکی۔

مزید خبریں

Back to top button