ورلڈ بینک کی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجراء کی منظوری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت کے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام میں ورلڈ بینک نے شمولیت کی دلچسپی ظاہر کر دی ہے، جس کے تحت 100 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

بلال یاسین کے مطابق اس فنڈنگ سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبوں میں تیزی آئے گی اور مستحق افراد کو گھر فراہم کرنے کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں کو 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر کی تعمیر مکمل کر سکیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ کم آمدنی والے افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا اور عوامی فلاح کے منصوبے کو مؤثر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button