وفاقی وزیر نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اچھی خبر سنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button