علیمہ خان کیس میں اہم پیش رفت: انسدادِ دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، دو اہم گواہ دوبارہ طلب

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی جانب سے دائر اہم درخواست منظور کرتے ہوئے دو گواہان کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر راجہ افتخار اور این سی سی آئی اے کے افسر نادر کو دوبارہ جرح کے لیے 10 جون کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان خود بھی عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 جون تک ملتوی کرتے ہوئے علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج سے متعلق ہے، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button