تہران میں کہرام: اسرائیل کا علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعوی

تہران/ تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک ایسے خونی موڑ پر داخل ہو گئی ہے جہاں اسرائیل نے ایران کی طاقتور ترین شخصیت اور سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی، جناب علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا باضابطہ دعویٰ کر دیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق، ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، جن پر اسرائیل نے ایرانی مظاہرین کو کچلنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایران نے تاحال لاریجانی کی شہادت کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ تاہم، علی لاریجانی کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ سے ایک تحریری پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے، لیکن اس پیغام نے ان کی زندگی یا موت کے حوالے سے شکوک و شبہات کو مزید جنم دیا ہے۔

​ذرائع کے مطابق، ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے قطر اور عمان کے ذریعے آنے والی جنگ بندی کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران اپنا پورا انتقام نہیں لے لیتا، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button