بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کی، علیمہ خان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر کی۔

علیمہ خان کے مطابق اس ملاقات میں عمران خان کے خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا اور انہیں اس بارے میں آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، خصوصاً بنوں میں دہشتگردی کے واقعے پر بات چیت ہوئی اور کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی اور اس کا مقصد صرف سیکیورٹی امور پر مشاورت تھا۔

مزید خبریں

Back to top button