مظفرآباد میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری، عوام نے احتجاجی کال مسترد کر دی


مظفر آباد (جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، جہاں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے بازار، تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر کھلے رہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق روزمرہ امور سرانجام دیے۔ طلبہ و طالبات بھی حسبِ معمول تعلیمی اداروں میں حاضر ہوئے۔
مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق رہی اور کسی بڑی رکاوٹ یا غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے شہریوں نے نام نہاد احتجاجی کال کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے معمولاتِ زندگی کو ترجیح دی، جس کے باعث شہر میں صورتحال پرسکون رہی۔