آزاد کشمیر اسمبلی: سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق 25 اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں عددی برتری کے باعث سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے اپنے امیدوار بھی نامزد کر دیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button