جنوبی لبنان پھر میدانِ جنگ، اسرائیل کے پے در پے حملے، حزب اللہ کے متعدد مراکز تباہ

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کرتے ہوئے تقریباً 10 اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق سکیورٹی زون کے قریب ایک ٹرک کو بھی فضائی کارروائی میں تباہ کیا گیا۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ٹرک حزب اللہ کے لیے اسلحہ اور فوجی سامان منتقل کر رہا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر اسرائیل اور لبنان گزشتہ ماہ سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر متفق ہوئے تھے، تاہم حزب اللہ اس معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شامل نہیں تھی، جس کے باعث خطے میں پائیدار امن کے امکانات بدستور غیر یقینی دکھائی دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں نے جنگ بندی کی کوششوں کو ایک بار پھر مشکل بنا دیا ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button