وزیراعلیٰ گنڈا پورکی ہدایت پر ایمل ولی خان کی سکیورٹی کیلیے12پولیس اہلکار تعینات

4 اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے ساتھ جبکہ 8 پولیس اہلکار ولی باغ چارسدہ میں ان کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی دیں گے

پشاور(jano.pk)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کو سیکورٹی فراہم کردی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کے لیے 12 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

 اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی جس پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

4 اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے ساتھ جبکہ 8 پولیس اہلکار ولی باغ چارسدہ میں ان کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی دیں گے

گزشتہ شب وزیراعلٰی کی ہدایت پر ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 12 پولیس اہلکار ایمل ولی خان کی سیکورٹی مامور ہوں گے، ان میں سے 4 اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی خان کے ہمراہ ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ باقی 8 پولیس اہلکار ولی باغ چارسدہ میں واقع ان کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button