پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے، احسن اقبال

نارووال (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی حکمت عملی اور کارکردگی پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے حلقہ ایل اے-37 (جموں 4) میں پیپلزپارٹی بمشکل 200 سے 250 ووٹ حاصل کر سکی ہے۔ ایسی صورتحال میں انتخابی عمل پر دھاندلی کے الزامات عائد کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

 جس جماعت کی عوامی حمایت اتنی کم ہو، اسے دوسروں پر الزام تراشی اور دھاندلی کا شور مچانے کے بجائے اپنی سیاست اور حکمتِ عملی کا جائزہ لینا چاہیے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بالغ نظر سیاستدان ہیں، انہیں اعلیٰ جمہوری روایت کا پاس رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کو فتح پر مبارکباد دینی چاہیے۔

ماضی میں جب گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی تو وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو کھلے دل سے مبارکباد دی تھی اور حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ سیاسی جماعتوں کو ایسی ہی مثبت اور اعلیٰ جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہیے۔

 

مزید خبریں

Back to top button