طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی واپسی جاری، ایک روز میں 3790 افراد افغانستان روانہ


پشاور (جانوڈاٹ پی کے) پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر لنڈی کوتل سے سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افغان شہریوں کی واپسی مکمل کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448، کوہاٹ کیمپ سے 329 جبکہ نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگمان کیمپ سے 135، ہری پور کیمپ سے 18 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی، جبکہ صوابی سے 8 اور ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے 9 افغان شہری وطن واپس روانہ ہوئے۔
حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔