بلوچستان اب 11ڈویژنز اور 41 اضلاع پر مشتمل ہوگا، نئے ڈویژنز اور نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان حکومت کے نئے ڈویژنز اور نئے اضلاع کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن مطابق بلوچستان اب 11 ڈویژنز اور 41 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 ڈویژنز میں کوئٹہ، رخشان، مکران، نصیر آباد، ژوب، لورالائی، کوہ سلیمان، پشین، لسبیلہ، سیوی اور خضدار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا، ضلع مستونگ کوقلات ڈویژن سےعلیحدہ کرکےکوئٹہ میں شامل کردیاگیا ہے اور ضلع کوئٹہ کو دواضلاع میں تقسیم کیا گیا جو کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

کوئٹہ ایسٹ میں سریاب، صدراورسٹی سب ڈویژنزشامل کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اورپنجپائی سب ڈویژنزشامل کی گئی ہیں۔

بلوچستان حکومت نے قلات ڈویژن کو ختم کرکے دو نئے ڈویژن خضدار اور لسبیلہ بنادیے، خضدار ڈویژن خضدار، قلات، سوراب اور نیا ضلع وڈھ پر مشتمل ہوگا جبکہ لسبیلہ ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران اضلاع شامل ہوں گے۔

نیا ڈویژن پشین قلعہ عبداللہ، پشین، چمن اور نیا ضلع برشور پرمشتمل ہوگا۔ حکومت بلوچستان نے سبی ڈویژن کا نام تبدیل کرکے سیوی رکھ دیا ہے اور سیوی ڈویژن سیوی، ڈیرہ بگٹی ساؤتھ اور کچھی اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button