مہنگائی کی رفتار میں کمی آگئی،وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی ادارہ شماریات نےدعویٰ کیا ہےکہ ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی میں اضافے کے بعد بھی حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.33 فیصد کی کمی ہوگئی ہے تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار اس وقت بھی 14.47 فیصد کی ریکارڈ سطع پرہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیا سستی اور 14 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں آلو 0.87 فیصد، ٹماٹر 7.17 فیصد اور پیاز 6.08 فیصد،آٹا 1.84فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمت میں0.34 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکن کی قیمت میں 8.56 فیصد، بجلی کی قیمت میں 6.08 فیصد، لہسن کی قیمت میں3.53 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 1.45 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.01 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.26 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 1.21 فیصد، ڈیژل کی قیمت میں 1.21 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں0.87 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 0.18 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 0.10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button