70 سے زائد ممالک کی شرکت، آیت اللہ خامنہ ای کی الوداعی تقریب نے عالمی یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی، عباس عراقچی


تہران(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات میں دنیا بھر سے 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایران کے لیے باعثِ افتخار ہے اور یہ عالمی سطح پر اظہارِ احترام اور یکجہتی کا مظہر ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ دوست عرب ممالک کے نمائندوں کی بھرپور موجودگی نے اس تاریخی تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا، جو خطے میں تعلقات اور باہمی احترام کے فروغ کی علامت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ روابط، تعاون اور تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔