عباس احسن کو خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 21 کے افسر عباس احسن کو صوبے کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عباس احسن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں نئی ذمہ داری دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے امور کی نگرانی سونپی گئی ہے۔

یہ نوٹیفکیشن صوبائی پولیس افسر خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button