نرس کا انوکھا کارنامہ!ہولی فیملی ہسپتال میں نومولود بچی کا انگوٹھا کاٹ دیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج23روزہ بچی کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔پولیس نے متاثرہ بچی لبابہ کے والد قیصر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی۔ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ بچی کو دیکھنے گیا تو اس کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا، ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کا انگوٹھا نرس نیلم صدیق سے غلطی سے کٹ گیا۔والد کے مطابق ڈاکٹر نے انکوائری کرکے آگاہ کرنے کا کہا تھا تاہم تاحال اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔بچی23روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں ہی پیدا ہوئی تھی اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسے اسپتال کی نرسری میں داخل کیا گیا تھا۔



