خبردار،ہوشیار،مون سون کا نیاطاقتور سسٹم پاکستان میں داخل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مون سون کا نیا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگیا۔ آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوگئی، کراچی میں 25 اور 26 جولائی کو تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور سکھر میں بھی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد، کشمیر اور پنجاب کےمختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے27جولائی کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں موسلادھاربارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی خان کے ندی نالوں ،خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بیان کے مطابق اس عرصے کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے کمزور تعمیرات و سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ ہے، کسان اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی موسم کی صورتحال کے مطابق کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا خصوصاً خیال رکھیں۔



