زرعی ملک پاکستان میں گندم کی قلت،10لاکھ ٹن گندم فی الفورمنگوانے کافیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے فوری طور پر10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔عوام کو سستی اور معیاری گندم فراہم کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس میں باہمی اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پاسکوکے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے فوری طور پر10لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button