بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، مستونگ میں 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھتے ہوئے مکمل نگرانی برقرار رکھی ہوئی ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں امن کے قیام تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button