بلاول بھٹو کا میرپور میں انٹرنیٹ بحالی کا خیرمقدم ،آزاد کشمیر کےدیگر علاقوں میں بھی ڈیجیٹل رابطوں کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطوں کی بحالی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بحال کر دی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کے حوالے سے کی گئی درخواستیں بھی جلد منظور ہوں گی تاکہ وہاں بھی انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button