وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اورجوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پرفائرنگ کی پرزورمذمت

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزورمذمت۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں،شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button