ایران سے جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران سے جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق قومی پرچم میں لپٹی تمام میتوں کو ڈوور ائیر بیس، ڈیلاویئر لایا گیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سمیت دیگر موجود تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ سے الگ الگ ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ میتیں ایسے وقت میں لائی گئی ہیں جب امریکا میں ٹرمپ کی ایران سے جنگ پر مخالفت بڑھ رہی ہے۔
اس جنگ پر اب تک تقریباً 38 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 ہوچکی ہے، 450 سے زائد امریکی فوجی اب تک زخمی ہوئے ہیں۔



