ایران۔امریکا کشیدگی سے تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 1 ڈالر (1.1 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 82 سینٹ (تقریباً ایک فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 85.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، جہاں برینٹ 91.01 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور خطے میں سپلائی سے متعلق خدشات ہیں، جنہوں نے عالمی توانائی منڈی کو متاثر کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button