26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
عدالتی حکم کے مطابق مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی قانونی کارروائی جاری ہے۔