مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار جاری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اس سے قبل مالی سال 2024-25 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 84 کروڑ ڈالر سرپلس میں ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم رواں مالی سال میں یہ دوبارہ خسارے میں چلا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ جون 2025 میں 22 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس میں تھا۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گورنر سٹیٹ بینک کے پیشگی تخمینے کے مطابق رہا۔ گورنر سٹیٹ بینک نے قبل ازیں اندازہ ظاہر کیا تھا کہ مالی سال کے اختتام پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال آئندہ مہینوں میں درآمدات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور عالمی توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر بھی منحصر رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button