واشک میں پنجابیوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا؟وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا؟ یہ عمل بلوچستان کی روایات اور رواداری کے بالکل خلاف ہے۔
یہ بات انہوں نے شہید سراج رئیسانی کی آٹھویں برسی پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی نے پاکستان کے پرچم کو ہر جگہ لہرایا اور ان کی قربانی کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ Flora& Fauna
وزیر اعلیٰ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آج دشمن نے بلوچستان اور پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کر رکھی ہے، مگر ہم سب مل کر ان شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے شفیق مینگل کے گھر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلانہ طریقے سے حملہ کیا ہے، جو ان کی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مانگی ڈیم اور اوڑک میں شہید جوانوں کو سرخرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے حقیقی محسن ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔واشک واقعہ پر سخت سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا؟ انہوں نے واضح کیا کہ یہ عمل بلوچستان کی روایات اور رواداری کے بالکل خلاف ہے اور ریاست اس کی مذمت کرتی ہے، بلوچستان میں ہر شہری، چاہے وہ کسی بھی صوبے سے تعلق رکھتا ہو، محفوظ رہے، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔



