اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے 6 رکنی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور سردار عبداللطیف کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں وکلا سلمان صفدر، سید محمد علی بخاری اور چودھری اویس یونس کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ملاقات کے لیے نامزد وکلا کل اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جانب سے بھی کل اڈیالہ جیل آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button