اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش تاحال جاری ہے، جبکہ مطلوبہ موبائل فون بھی ابھی تک حاصل نہیں کیا جا سکا، اس لیے مزید مہلت درکار ہے۔

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ اپنے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی کے الزام میں ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button