بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5افرادجاں بحق

واشک(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملہ دکانوں پر کیا گیا جہاں یہ افراد کام کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ کے مطابق واقعہ ایرانی سرحد سے متصل ماشکیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



