ایران کی ٹیم فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگئی

نیویارک(ویب ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ختم ہوگیا، جبکہ اس نتیجے کے بعد ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

گروپ جے کے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی 60 منٹ تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

میچ کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں الجزائر نے تیسرا گول کر کے برتری حاصل کر لی، تاہم آخری لمحات میں آسٹریا نے بھی گول داغ کر مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا۔

اس نتیجے کے بعد الجزائر اور آسٹریا دونوں گروپ جے سے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر گئے، جبکہ ایران کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کی کامیابی ضروری تھی، تاہم ڈرامائی انداز میں میچ برابر ہونے کے باوجود دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button