آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے،امن کو موقع نہ ملا تو دراڑپیداہوگی،حافظ نعیم الرحمان

 اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، امن کو موقع نہیں دیا گیا تو ایسی دراڈ پیدا ہوگی جس کو بھرنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر ہر پاکستانی تشویش میں ہے، امن کو موقع نہیں دیا گیا توایسی دراڑ پیدا ہوگی جس کو بھرنا ممکن نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملک بھر کی صورت حال زیر بحث آئی ہے اور جماعت اسلامی نے ثالثی کی پیش کش کی ہے، ثالثی اسی وقت ممکن تھی جب دونوں فریقین ثالثی پر اتفاق کریں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک اور کشمیر کاز کے لیے لازم تھا کہ ہم کام کریں، حکومت کی طرف سے وہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کے مثبت اثرات ہوں، احتجاج کرنے والوں اور حکومت کی پوزیشن مختلف ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button