کراچی:بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے8ارب کی مبینہ کرپشن،گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے بی آر ٹی یلو لائن مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں4دن کی توسیع کردی۔بی آر ٹی یلو لائن میں مبینہ طورپرساڑھے8ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں گرفتار ملزم سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، تاہم وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ملزم ضمیر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنا بیان قلم بند کروا چکے ہیں اور تمام مطلوبہ ریکارڈ بھی خود فراہم کر چکے ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا مزید ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جو پیر کو موصول ہوگا، جبکہ ملزم نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔ملزم ضمیر عباسی نے جواز پیش کیا کہ ورلڈ بینک نے ڈسبرسمنٹ بڑھانے کی ہدایت کی تھی، بصورت دیگر فنڈز جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button