پنجاب میں وزیر اعلیٰ جاگ رہی ہیں وزیربھی جاگ رہے ہیں ہمیں جنات کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو پوری دنیا شاباش دے رہی ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپنے خطاب کےدوران مریم اورنگزیب نے اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے کہایہ اللہ تعالیٰ کے ناموں کے نیچے جھوٹ بول رہے ہیں عاشورہ پرانہیں سیاست نہیں کرنی چاہیے، اپوزیشن کی طرح ملک کو دیوالیہ نہیں کرکے ، گئےبلین ٹری سونامی سے بڑا فراڈ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا،پنجاب میں وزیر اعلی جاگ رہی ہیں وزیر بھی جاگ رہے ہیں ہمیں جنات کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارا ٹائم مکمل ہوگا توہم فاریسٹ کورکو بڑھا کرجائیں گے،5 ہزار سے زائد واٹر کے پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے 2ہزار دیہات میں صاف پانی اور ڈرینیج کا کام یہ منصوبہ کررہا ہے، کام وہ لوگ کرتے ہیں جن کی نیت ہوتی ہے،جناب اسپیکر ان کو ساڑھے چارسال گلی محلوں کا کوڑا نظرنہیں آیا، شہباز شریف صاف پانی کی وجہ سے نیب کی پیشیاں بھگتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button