اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور ایرانی عملے و ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور خطے کی صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button