بلوچستان میں 8 دہشت گرد ہلاک، محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button