یوم عاشور پر صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئروزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،حکومت سندھ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مجالس اور مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں،کراچی سمیت سندھ کے تمام حساس اضلاع میں سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے،سندھ بھر میں1ہزار292مرکزی جلوسوں اور1ہزار637مجالس کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر59ہزار265پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی رینج میں114جلوس اور489مجالس کی سیکیورٹی کے لیے6ہزار843پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،حیدرآباد میں17949،میرپورخاص میں3156،شہید بینظیرآباد میں6476،سکھرمیں9086اور لاڑکانہ رینج میں بھی15755پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں،مرکزی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈی آئی جی سطح کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button