امام حسینؓ کی قربانی انصاف، سچائی اور استقامت کی لازوال علامت ہے، میئر نیویارک ظہران ممدانی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی انصاف، سچائی اور حق پر ثابت قدم رہنے کی لازوال علامت ہے، جس سے پوری انسانیت رہنمائی حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور یاد، قربانی اور غور و فکر کا دن ہے۔ دس محرم ہمیں حضرت امام حسینؓ کی سچائی، وقار، ایثار اور حق کے لیے ثابت قدم رہنے کی عظیم مثال یاد دلاتا ہے۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال میراث ایمان، خدمتِ خلق، انصاف اور انسانیت کی بھلائی کے لیے جدوجہد کا روشن پیغام ہے، جو ہر دور میں لوگوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک شہر کی اصل طاقت مختلف مذاہب، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور ظلم و ناانصافی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں مضمر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button