یورپ کےکئی ممالک گرمی کی لپیٹ میں آگئے

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)یورپ کےکئی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک کے حکام مختلف قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں آدھے سے زیادہ ملک کیلئے ریڈالارٹ جاری کردیا،درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس بھرمیں845سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی، بیلجیم میں دوپہر کے وقت ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپین اور اٹلی بھی گرمی کی شدید لہرچل رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز سے سامنے آنے والی گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت مسلسل ریکارڈ سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صحرائے صحارا کی گرم ہواؤں کے باعث ہیٹ ڈوم پیدا ہورہا ہے۔سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ بار بار آنے والی گرمی کی لہریں گلوبل وارمنگ کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر کوئلہ، گیس اور تیل جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ان کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسی لہریں زیادہ متواتر، طویل اور شدید ہوتی جائیں گی۔فرانس میں گرمی کے باعث مشہور گلاس پیرامڈ کے نیچے ہونے والا موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیسو کے علاقے میں 42 اعشاریہ دو تک ریکارڈ کیا گیا۔



