پاکستان کے تعاون سے مذاکراتی عمل کو تحفظ فراہم کرنے اورمزیدمضبوط بنانے کیلئے فریم ورک قائم کیا گیا،قطری وزیرخارجہ

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)شیخ محمد بن عبدالرحمان جو قطر کے وزیر خارجہ بھی ہیں انھوں نے کہا کہ جوہری مسائل،سلامتی اور آبنائے ہرمز جیسے علاقائی مسائل بھی شامل ہیں۔شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا کہ پاکستان کے تعاون سے مذاکراتی عمل کو تحفظ فراہم کرنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کیلئے فریم ورک قائم کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق امریکا درست کردار ادا کر رہا ہے، لبنانی سرزمین پر اسرائیل کا جاری قبضہ ختم ہونا چاہیے۔قطری وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بدقسمتی سے یہ پہلا موقع نہیں جب نیتن یاہو نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہو، خطےمیں لبنان یا کہیں اور کشیدگی ہو مذاکرات کو متاثر کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button