کوئٹہ :قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پمپس بندہوگئے

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کوئٹہ کے متعدد پمپس بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عوام کو فوری ریلیف نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور عام صارفین تاحال حکومتی اعلان کردہ ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 74 روپے، ڈیزل 67 روپے اور مٹی کے تیل میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button