سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے نیتن یاہو کا بھانڈا پھوڑدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو2009سے مسلسل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ان کی وزارتِ خارجہ کے دوران نیتن یاہو، اُس وقت کے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک اور دیگر اسرائیلی رہنما باربارامریکاپرزوردیتے تھے کہ وہ ایران پر حملے کی حمایت کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلسل اور نہ ختم ہونے والا دباؤ تھا،نیتن یاہو بار بار کہتے تھے کہ آپ کو ایران پر حملے میں ہماری مدد کرنی چاہیے۔ہلیری کلنٹن کے مطابق2009سے2012کے دوران امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائی کی زیادہ عسکری صلاحیت موجود تھی،اسی لیے اس معاملے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان مسلسل بحث ہوتی رہی۔انہوں نےبتایا کہ اسرائیلی حکام اکثر کہتے تھے کہ ہمارے طیارے رن وے پرتیارکھڑے ہیں،ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ہمیں ہر وقت اس طرح دباؤ میں لانے کی کوشش کی جاتی تھی۔



