فلسطینیوں کو فرانسیسی شہریت دینے کامعاملہ،عوام کی اکثریت نے حمایت میں ووٹ ڈال دیے

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کو فرانسیسی شہریت دینے کے حق میں ایک علامتی ووٹنگ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز نے حقِ شہریت کی حمایت میں ووٹ ڈال دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں یہ پیشرفت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔پیرس کونسل میں ووٹنگ میں حصہ لینے والے شہریوں کی اکثریت نے ایسے فلسطینی باشندوں کو شہریت کا حقدار ٹھہرایا جو طویل عرصے سے فرانس میں مقیم ہیں یا جنہیں انسانی بنیادوں پر تحفظ درکار ہے۔اس اقدام کا مقصد فلسطینی مہاجرین اور متاثرینِ جنگ کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔



