قومی اسمبلی نے ایران امریکا معاہدے پر اظہارِ تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ایران امریکا امن معاہدے کے بعد قومی اسمبلی نے اظہارِ تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی جسے تمام ارکان کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا معاہدہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنے گا۔ ایوان نے معاہدے کی کامیابی پر امریکا اور ایران کی قیادت سمیت عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی امن کے قیام اور معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔

قومی اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button