پارٹی قیادت نے بجٹ پیش کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دیدیا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دے دیا ہے، خیبر پختونخوا کا آئندہ سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا مکمل سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ جبکہ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ کی تیاری سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے، تاہم اس حوالے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے باوجود صوبے کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ مرتب کیا گیا ہے اور ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔

مزید خبریں

Back to top button