آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت نامے جلد جاری کرینگے، 60 دن تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی: ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامے جلد از جلد جاری کیے جائیں گے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند تجارتی جہازوں کے لیے اجازت نامے تیزی سے جاری کرے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی کی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ درخواستوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے تاکہ مفاہمتی یادداشت کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 60 دنوں تک درخواست گزاروں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی۔
ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا کہ آبنائےہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔



