ترکیہ نے پاکستان کے ثالثی کردار کو خطے میں امن کیلئے اہم قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترکیہ نے امریکا، ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے امریکا اور ایران کےدرمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مبارکباد دی اور امریکا، ایران پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے مفاہمتی پیشرفت کو خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے اہم قرار دینے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کے بھی بطور ثالث معاہدے پر دستخط موجود ہیں، پاکستان نے بطور ثالث معاہدے کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا، پیش رفت ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت نہایت اہم رہی۔

وزیراعظم نے معاہدے پر صدر ٹرمپ ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر کو مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں

Back to top button